مسلمانوں نے یوم القدس میں امریکہ، صہیونی اور سعودیوں کیخلاف احتجاج کیا: تہران امام جمعہ

تہران، 8 جون، ارنا - ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے یوم القدس کی ریلیوں میں روزہ داروں کی بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینا مسلم اقوام کی القدس ریلیوں میں شرکت کا مقصد امریکہ، صہیونی اور سعودی سازشوں کے خلاف احتجاج کرنا تھا.

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ 'سید احمد خاتمی' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ آج کی ریلیاں نہ صرف ناجائز صہیونی ریاست کی خلاف تھیں بلکہ اس کا مقصد امریکہ کے خلاف احتجاج تھا جو غاصب اور جلاد صہیونی حکمرانوں کا اصل حامی ہے.

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی فلسطین پر صہیونی قبضے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے.

تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ آج کی القدس ریلیاں خطے کے سازشی ٹولے اور جابر حکمرانوں کے خلاف تھیں جن میں امریکہ، صہیونی اور سعودیوں کی شیطانی مثلث شامل ہے.

انہوں نے کہا کہ خطے کے سازشی حکمران ناجائز صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے دوڑ لگارہے ہیں مگر وہ جان لیں کہ یہ اقدام انھیں لے ڈوبے گا اور ان کی اقوام ہی انھیں ذلیل کریں گی.

آیت اللہ خاتمی نے مزید کہا کہ صہیونیوں کے بے وقوف وزیراعظم نے یہ ہرزہ سرائی کی ہے کہ ایرانی قوم ایک دوست قوم جبکہ اللہ کے فضل سے ایران کا ایک ایک شہری اسرائیل کو اپنا دشمن سمجھتا ہے اور بڑے فخر کے ساتھ اسرائیل مردہ باد کا نعرہ لگاتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمن جان لے کہ ہماری قوم اور ہماری قیادت بالخصوص سپریم لیڈر اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کی میزائل طاقت پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ہم جتنی ضروری سمجھیں اپنی میزائل صلاحیت کو مزید بڑھائیں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@