تفصیلات کے مطابق، گزشتہ سال کی طرح عالمی قرآنی نمائش کی افتتاحی تقریب رمضان المبارک کے مہینے کے تیسرے دن تہران میں منعقد ہوگئی جس میں ایران کے وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس 'سید رضا امیری صالحی' شریک تھے.
اس سال کے نمائش کا عنوان 'قرآن، ہدایت کا روشن چراغ' ہے.
ایران کی 15 وزارتیں، سرکاری ادارے، 32 قرآنی مراکز، 16 سائنسی مراکز اور 15 دینی مدرسے اس بین الاقوامی قرآنی نمائش کے انعقاد میں سرگرم ہیں.
آرٹس، دینی مدارس، جامعات، قرآنی مراکز اور ڈیجیٹل میڈیا سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس سال کی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں.
اس موقع پر دنیا کے 7 مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکار اپنے آرٹ مصنوعات کو نمائش کے لئے پیش بھی کریں گے.
رواں سال کی نمائش میں 12 خصوصی، سائنسی اور 50 سے زائد معمولی نشستیں منعقد ہوں گی.
یہ نمائش 5 ہزار کلومیٹر کے رقبے پر رمضان المبارک کے تئیسویں دن تک امام خمینی (رح) نماز گراؤنڈ میں منعقد کی جائے گی.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
![ایران میں 26ویں عالمی قرآن نمائش کا آغاز ایران میں 26ویں عالمی قرآن نمائش کا آغاز](https://img9.irna.ir/old/Image/1397/13970229/3631185/N3631185-6455191.jpg)
تہران، 19 مئی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 25ویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کا آج بروز ہفتہ آغاز ہوگیا جو 17 روز تک جاری رہے گی.