ایرانی جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 11 کی ترقی کے معاہدے کا نفاذ ہوجائے گا: ٹوٹل کے سابق سربراہ

تہران، 4 مارچ، ارنا – ایران میں تعینات ٹوٹل کمپنی کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 11 کی ترقی کے معاہدے کا نفاذ ہو رہا ہے.

یہ بات 'پیر فابیانی' نے گزشتہ روز ایرانی جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 11 کی ترقی کے معاہدے کے حوالے سے کہی.

اس موقع پر انہوں نے غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے بعض چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 11 کے معاہدے میں دونوں فریقین کو باہمی کوشش کرنا چاہیئے.

فابیانی نے کہا کہ مسلسل اجلاسوں کا انعقاد چیلنجوں کی شناخت میں موثر ہوسکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ ہے اور ہم اس ملک اور چینی قومی تیل کمپنی کے ساتھ جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 11 کی ترقی کے معاہدے کا نفاذ کرتے ہیں.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سمندری گیس ذخائر کو فروغ کے لئے فرانسیسی ٹوٹل کمپنی کی قیادت میں ایک بین الاقوامی کنسورشیم کے ساتھ 4.8 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کردئے.

اس معاہدے کے مطابق، فرانس کی ٹوٹل اور ایران کی قومی پیٹروپارس کمپنی ایران کے جنوبی ساحلی علاقے میں واقع پارس جنوبی کے فیز 11 اور گیس ذخائر کو فروغ کے لئے باہمی تعاون کرتی ہیں.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@