17 فروری، 2018، 11:39 AM
News ID: 3578553
T T
0 Persons
ایران، لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا ہے: سربراہ حزب اللہ

بیروت، 17 فروری، ارنا - لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران اور لبنان کے باہمی تعلقات کا حوالہ دیتے کہا ہے کہ ایران ہرگز لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا ہے.

یہ بات 'سید حسن نصراللہ' نے گزشتہ روز بیروت میں مزاحمتی تحریک کے رہنماوں 'راغب حرب، سیدعباس موسوی اور عماد مغنیہ کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں ویڈیو لینک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے اسلامی انقلاب کی 39 ویں سالگرہ پر ایرانی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے اپنے پختہ اور مستحکم ارادے کے ساتھ اسلامی جمہوریہ کے نظام کو برقرار رکھا.

نصر اللہ نے کہا کہ ایران لبنان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کر رہا ہے اور ہم ایران کے اتحادی ہیں.

حزب اللہ تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ ایران، عربی - اسلامی مسائل اور ان کے حقوق کی حفاظت کا مدافع ہے اسی لیے ہم ایران کے ساتھ باہمی اور دوستانہ تعلقات پر فخر محسوس کرتے ہیں.

انہوں نے علاقائی تنازعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے تمام ممالک تیل اور گیس کے حصول کے لیے ایک کھلی جنگ میں ہیں.

سید حسن نصراللہ نے مزید بتایا کہ امریکہ، شام میں داعش کے باقی عناصر کی حمایت کر رہا ہے اور وہ اس دہشتگرد گروپ سے لڑنے کی اجازت نہیں دیتا ہے.

انہوں نے عراق کے کردش عوام کو مخاطب کرتے ہو‏ئے کہا کہ انہیں امریکہ کے عزائم اور سازشوں کے خلاف ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ امریکہ نے عراقی تیل کی تک رسائی کے لیے کچھ سازشیں کی ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@