8 جنوری، 2018، 7:42 PM
News ID: 3572267
T T
0 Persons
آسیان کے ساتھ ایران کے اقتصادی تعلقات میں اضافہ

کولالمپور، 8 جنوری ، ارنا - جنوبی مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم 'آسیان' کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تجارتی حجم میںگزشتہ ایک سال کے دوران دوسرے سالوں کی نسبت میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے.

ایشیا نیوز ٹی وی چینل کے مطابق ایران اور آسیان تنظیم کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی روابط گذشتہ 11 مہینوں کے دوران 2.63 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے.

جنوبی ایشیائی اقوام کی تنظیم "آسیان" جنوب مشرقی ایشیا کے 10 ممالک کی قائم کردہ سیاسی و اقتصادی انجمن ہے جو دسمبر 1967ء کو انڈونیشیا، ملائشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ نے مل کر قائم کی.

اس تنظیم کے قیام کا مقصد جہاں اشتراکیت کے ویت نام سے آگے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحد ہونا تھا تو دوسری طرف

اقتصادی، سماجی اور ثقافتی میدانوں میں رکن ممالک کو ترقی دینا اور علاقائی امن کی ترویج بھی تھا.

ایشیا نیوز چینل کے مطابق ایران کا سب سے زیادہ تجارت تھائی لینڈ ،سنگاپور، انڈونیشیا اور ویت نام سے ہوئی ہے.

آسیان 5 ممالک فلپائن، انڈونیشیا، ملائشیا، سنگاپور اور تھائی لینڈ نے قائم کی . برونائی نے 8 جنوری 1984ء کو برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے 6 روز بعد تنظیم میں شمولیت اختیار کی.

ویت نام، لاؤس اور میانمار بعد میں تنظیم میں شامل ہوئے، ویت نام 28 جولائی 1995ء اور لاؤس اور میانمار 23 جولائی 1997ء کو آسیان کے رکن بنے، کمبوڈیا 30 اپریل 1999ء کو تنظیم کا آخری رکن قرار پایا.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@