تفصيلات كے مطابق، ارنا كے منيجنگ ڈائريكٹر 'محمد خدادي' اور ان كے تيونسي ہم منصب 'لطفي العرفاوي' نے تيونس ميں باہمي معاہدے پر دستخط كئے.
اس معاہدے كا اہم مقصد ارنا اور ٹاپ خبر رساں اداروں كے تجربات سے فائدہ اٹھانا اور دونوں ممالك كے درميان ميڈيا كے شعبے ميں تعلقات كو مزيد بڑھانا ہے.
اس معاہدے كے تحت دونوں ممالك كے سركاري خبر رساں اداروں كے مابين عربي، انگريزي اور فرانسيسي زبان كي خبروں اور تصويروں كے تبادلوں، مشتركہ تجربات كے استعمال بالخصوص اسٹاف كي تربيت اور مشتركہ تصويري نمائش كے انعقاد كو مزيد فروغ ملے گا.
محمد خدادي اور لطفي العرفاوي نے باہمي خبر رساني كے شعبے ميں تعاون بڑهانے كي اہميت پر بھي زور ديا.
دونوں سربراہوں نے مزيد كہا كہ موجوده صورتحال ميں دنيا كے ذرائع ابلاغ عامہ كے آپس ميں بھي تعاون كي ضرورت ہے.
واضح رہے كہ ارنا نيوز ايجنسي كے سربراہ محمد خدادي اپنے تيونسي ہم منصب كي دعوت پر تيونس كے دورے پر ہيں.
9393**
ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@
ارنا، تیونس نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط
18 نومبر، 2017، 12:01 PM
News ID:
3545204
تیونس، 18 نومبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) اور تیونس کے خبر رساں اداراے (tope) کے درمیان دوطرفہ میڈیائی تعاون بڑھانا، خبروں کے براہ راست تبادلے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے.