12 نومبر، 2017، 5:30 PM
News ID: 3544319
T T
0 Persons
ایران میں ڈی ایٹ (D8) یونیورسٹی قائم کی جائے گی: ایرانی وزیر سائنس

تہران، 12 نومبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر سائنس، ریسرچ اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ D8 یونیورسٹی ڈی ایٹ گروپ سے منسلک 8 ترقی پذیر اسلامی ممالک پر مشتمل ہے جو آئندہ سال افتتاح کیا جائے گا.

يہ بات ايراني وزير سائنس 'منصور غلامي' نے گزشتہ روز ايراني دارالحكومت تہران ميں جنوبي افريقہ كي ہم منصب 'نالدي پالدرو' كے ساتھ ملاقات كے دوران ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے ايران ميں ڈي ايٹ (D8) يونيورسٹي كے قيام كے حوالے سے كہا كہ يہ يونيورسٹي آ‎ئندہ تعليمي سال سے تعليم كي مختلف سطوح ميں دوسرے ممالك كے طلبا كو قبول كرے گي.

انہوں نے كہا كہ اس بين الاقوامي يونيورسٹي كا قيام، ڈي ايٹ تنظيم كے اجلاس ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے وعدوں ميں سے ايك ہے.

ڈي ايٹ تنظيم ميں مشرقِ بعيد سے لے كر افريقہ تك كے مسلم ممالك شامل ہيں جن ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے علاوہ پاكستان، تركي، نائجيريا، مصر، بنگلہ ديش، ملائيشيا اور انڈونيشيا ہيں.

ترقي پذير ممالك كي اس تنظيم كو سنہ انيس سو ستانوے ميں تشكيل ديا گيا جس كا مقصد تجارتي تعلقات اور امن كو ترجيح دينا ہے.

9410**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@