4 ستمبر، 2017، 9:16 AM
News ID: 3513048
T T
0 Persons
ایران، جنوبی افریقہ کے لئے بھروسہ دار شراکت دار بن سکتا ہے: ظریف

تہران، 4 ستمبر، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں جنوبی افریقہ کے لئے ایک اچھا اور قابل بھروسہ شراکت دار بن سکتا ہے.

ان خیالات کا اظہار 'محمدجواد ظریف' نے گزشتہ روز تہران میں جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کی خاتون اسپیکر 'بلیکا مابت' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جنوبی افریقہ ایران کا دوست خاص طور پر پابندیوں کے دور میں آزمایا ہوا ملک ہے.

انہوں نے ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان کثیر الجھتی تعلقات کی توسیع سمیت بینکاری شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا مطالبہ کیا.

جنوبی افریقہ کی اسپیکر نے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں خاص طور پر بینکنگ کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کا خیر مقدم کیا.

انہوں نے ایران اور افریقہ کے درمیان موجودہ بہت سی صلاحیتوں اور مواقع کا حوالہ دیتے ہوئے اور اس مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے دوطرفہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا.

تفصیلات کے مطابق، اس مذاکرات کا اہم محور مشترکہ تعاون کمیشن کا افتتاح، ایرانی صدر کے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورہ، علاقائی ترقی اور تبدیلیاں خاص طور پر فلسطینی مسئلہ کا جائزہ لینا تھا.

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی اسپیکر نے اپنے ایرانی ہم منصب 'علی لاریجانی' سمیت صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں جس میں فریقین نے اور بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.

9410٭274٭٭