یہ بات ایرانی جوہری توانائی ادارے کے ترجمان' بہروز کمالوندی' نے اتوار کی شام ایران کے جوہری توانائی ادارے میں یوم ملازم کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے پُرامن جوہری پروگرام پر بعض ابہامات اور اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے مقصد سے جلد صحافیوں کو ایران کے خنداب ہیوی واٹر ریکٹر کا دورہ کرایا جائے گا.
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آنے والے دنوں میں جوہری پروگرام سے متعلق گزشتہ سال کی کامیاب کارکردگی اور کامیابیوں کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کریں گے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام نے دنیا بھر میں عدل اور انصاف کو مزید فروع دینے کی بھت مدد کی ہے اور یہ بالکل ہمارا فرض ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ صرف فوجی طاقت کے ذریعے سے بین الاقوامی سطح پر اپنی پوزیشن کو مضبوط نہیں بنایا جاسکتا ہے اسی لیے دشمن، ایران کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو ہمیں دشمن کی ان سازشوں کو برباد کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے.
انہوں نے کہا کہ دشمن دنیا میں ایران فوبیا کو پھیلاؤ کے ذریعے ملک کی اقتصادی سرگرمیوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے وہ ملک کامیاب ہے جو فوجی طاقت کے ساتھ ساتھ ایک اچھی اور مضبوط معیشت کا حامل ہوئے.
بہروز کمالوندی' نے وطن عزیز ایران میں موجود اقتصادی شعبوں صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے ذریعے اقتصادی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملی.
9410٭274٭٭
صرف عسکری طاقت سے دنیا میں اپنی پوزیشن کو مضبوط نہیں بنایا جاسکتا: سنیئر ایرانی عہدیدار
28 اگست، 2017، 1:45 PM
News ID:
3511802

تہران، 28اگست، ارنا – ایران کے جوہری توانائی ادارے کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ صرف فوجی طاقت کے ذریعے سے بین الاقوامی سطح پر اپنی پوزیشن کو مضبوط نہیں بنایا جاسکتا.