27 جون، 2017، 4:32 PM
News ID: 3472631
T T
0 Persons
ارنا، کیوڈو نیوز ایجنسیوں کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) اور جاپان کے خبر رساں ادارے (Kyodo) کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے.

تفصیلات کے مطابق، ارنا کے منیجنگ ڈائریکٹر 'محمد خدادی' اور کیوڈو نیوز ایجنسی کے سربراہ سربراہ 'ماساکی فوکویاما' نے ٹوکیو میں ایک خصوصی تقریب میں 12 نکاتی معاہدے پر دستخط کئے.

اس معاہدے کا اہم مقصد ارنا اور کیوڈو خبر رساں اداروں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعلقات کو مزید بڑھانا ہے.

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سرکاری خبر رساں اداروں کے مابین خبروں اور تصویروں کے تبادلوں، مشترکہ تجربات کے استعمال بالخصوص اسٹاف کی تربیت اور مشترکہ تصویری نمائش کے انعقاد کو مزید فروغ ملے گا.

محمد خدادی اور ماساکی فوکویاما نے باہمی خبر رسانی کے شعبے میں تعاون بڑهانے کی اہمیت پر بھی زور دیا.

خدادی نے مزید کہا کہ موجود صورتحال میں دنیا کے ذرائع ابلاغ عامہ کے آپس میں بھی تعاون کی ضرورت ہے.

واضح رہے کہ ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ محمد خدادی اپنے جاپانی ہم منصب کی دعوت پر ٹوکیو کے دورے پر ہیں.

اس کے علاوہ محمد خدادی چینی حکومت کی باضابطہ دعوت پر غیر سرکاری تنظیموں (SIKA) کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لئے کل بروز منگل بیجنگ کا دورہ دورہ کریں گے.

٢٧٤**