ایران اور الجیریا کے وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس، علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

الجیریا - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور الجیریا کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع، علاقائی تبدیلیوں بشمول یمن، لیبیا، شام اور عراق کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی.

'محمد جواد ظریف' نے گزشتہ روز اپنے الجیریائی ہم منصب 'عبدالقادر مساهل' کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی، بین الاقوامی اور علاقائی شعبوں قریبی تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، الجیریا کے ساتھ آٹوموٹو صنعت، تعمیرات اور اقتصادی میدان میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی مسائل کے حل بالخصوص دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے اچھے اور تعمیری تعاون برقرار ہے.

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک، انتہا پسندی کے خلاف جنگ، ملکوں کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنا، خطی تنازعات کے حل کی ضرورت اور دوسرے ممالک میں عدم مداخلت کے حوالے سے ایک ہی موقف پر ہیں.

عبدالقادر مساهل نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مختلف امور بشمول دہشتگردی سے لڑنے،خطی تنازعات، اسلامی اور عرب دنیا کی موجودہ صورتحال اور ایران اور الجیریا کے تعلقات کو توسیع دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا.

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران اور الجیریا کے درمیان ایک ہائی کمیشن اور نگران کمیٹی قائم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ کر رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے اہم موضوع عراق، شام۔، یمن، لیبیا کی بگرتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کرنا تھا.

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں اس پر یقیں ہیں کہ ممالک کو اندرونی معاملات اور مسائل کو کسی غیرملکی مداخلت کے بغیر حل کرنا چاہیے اور اس حوالے سے ممالک کی سالمیت اور ملکوں کے حق خود ارادیت پر احترام کرنا ناگزیر ہے.

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلی سیاسی وفد کی قیادت میں اتوار کے روز الجیریا کا دورہ کیا اور میزبان ملک کی اعلی قیادت کے ساتھ مذاکرات کے بعد موریطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے.

9410*274**