سپاہ پاسداران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی شام بری فورسز نے حساس معلومات کے تحت سیستان صوبے کے علاقہ 'قصرقند' میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا اور اس موقع پر سیکورٹی فورسز اور تکفیری عناصر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا.
اس بیان کے مطابق، فائرنگ اور جھڑپ کے نتیجے میں بعض دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے.
آپریشن کے دوران ایک خودکش کار بمب کو ناکارہ بنادیا گیا جس میں 600 کلوگرام بارودی مواد رکھا گیا تھا. اس کے علاوہ 5 خودکش جیکٹس، اسلحہ اور بم بھی برآمد کیا گیا.
سپاہ پاسدران کے مطابق، مذکورہ علاقے میں انسداد دہشتگردی کا آپریشن جاری رہے گا اور اس حوالے سے مزید تفصیلات شائع کی جائیں گی.
٢٧٤**
سپاہ پاسداران نے سیستان صوبے میں ایک دہشتگرد گروپ کو تباہ کردیا
16 جون، 2017، 10:15 AM
News ID:
3470978
تہران - ارنا - سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب (IRGC) کی بری فورسز نے گزشتہ روز ایران کے جنوب مشرقی صوبے 'سیستان-بلوچستان' میں تکفیری عناصر پر مشتمل ایک دہشتگرد گروپ کو پکڑلیا.