20 مئی، 2017، 10:50 AM
News ID: 3467213
T T
0 Persons
اسلامی یکجہتی کھیلوں میں ایران کے فری اسٹائل کشتی  پہلواں کا طلائی تمغہ

باکو - ارنا - ایران کے فری اسٹائل کشتی کے پہلوان 'میثم نصیری' نے جمہوریہ آذربائیجان میں منعقدہ اسلامی ممالک یکجہتی کھیلوں کے مقابلوں میں 65 کلوگرام کے زمرے میں آذری حریف شکست دے کر ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا.

تفصیلات کے مطابق ، اسلامی ممالک یکجہتی گیمز میں چار بڑے فری اسٹائل کشتی کھیلاڑیوں کے فائنل اور درجہ بندی میچ گزشتہ روز آذری دارالحکومت باکو میں منعقد ہوئے.

ایرانی پہلوان ' میثم نصیری ' نے ان مقابلوں کے فائنل مرحلے میں65 کلوگرام کے زمرے میں اپنے آذری حریف ' ماگومد مسلم اف' کے ساتھ مقابلہ کیا اور اس مقابلے کے اختتام میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3-5 پوائنٹس کے ساتھ ایک سونے کا تمغہ جیت لیا.

یاد رہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے کے دوران نئی دہلی میں منعقدہ 2017ایشیائی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں یک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا اور اب اسلامی یکجہتی گیمز میں ایک سونے کا تمغہ حاصل کرنے سے دہلی میں اپنی شکست کا جبران کیا.

نصیری نے 2016 فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ کے مقابلوں بھی سونے کا تمغہ حاصل کی جس مقابلوں کے پہلے مرحلے میں اپنے سعودی عرب کے حریف ' ابراهیم عبدالی' کو 0-10 کے نتیجے کے ساتھ شکست دی اور ان مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں بھی 0-10 کے نتیجے سے یمن کے حریف ' عبدالله ال اذانی ' کو شکست دی جس کے بعد سیمی فائنل کے مرحلے میں قازق کے حریف ' الیاس ژومای 'کو 0-11 پوائنٹس کے ساتھ ناکام کر کے فتح حاصل کی اور فائنل کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا.

٩٤١٠٢٧٤