دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ایران کے صوبے گلستان میں کوئلے کی کان میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر شدید غم کا اظہار کرتی ہے.
اس بیان کے مطابق، اس حادثے کے متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور کان میں پھنسے ہوئے مزدوروں کی جلدی بازیابی کے لئے دعاگو ہیں.
یاد رہے کہ ایران کے شمالی صوبے گلستان کے ضلع 'آزادشہر' میں کوئلے کی کان میں دہماکے کے نتیجے میں 22 کان کن جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 35 کے قریب مزدور اس وقت بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں.
'یورت زمستان' نامی کان میں بدھ کے روز زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں مزدور کان میں پھنس گئے اور حکام کے مطابق اب تک 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے.
٢٧٤**

اسلام آباد - ارنا - اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ہفتہ کے روز ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضایع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے.