5 مئی، 2017، 10:13 PM
News ID: 3454349
T T
0 Persons
آذری صدر کا ایران میں کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار

تہران - ارنا - جمہوریہ آذربائیجان کے صدر 'الہام علی اوف'نے اپنے ايرانی ہم منصب ڈاکٹر 'حسن روحانی' کے نام ایک تعزيتی پيغام ميں کوئلے کی کان میں دھماکے کے سانحے پر اپنی ہمدردی کا اظہار کيا ہے.

آذري صدر نے جمعہ كے روز اپنے ايك بيان ميں ايران كے شمالي صوبے ميں كوئلے كي كان كے دھماكے كے نتيجے ميں جاں بحق ہونے والے محنت كش كان كنوں پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے آذربائيجان كي قوم اور حكومت كي طرف سے ايراني قوم اور حكومت كے ساتھ بالخصوص جاں بحق ہونے والوں كے لواحقين كے ساتھ تعزيت كا اظہار كيا.

ياد رہے كہ ايران كے شمالي صوبے گلستان كے ضلع 'آزادشہر' ميں كوئلے كي كان ميں دہماكے كے نتيجے ميں 21 كان كن جاں بحق ہوچكے ہيں اور اس افسوسناك حادثے پر تين روزہ قومي سوگ كا اعلان كرديا گيا.

'يورت زمستان' نامي كان ميں بدھ كے روز زور دار دھماكہ ہوا جس كے نتيجے ميں درجنوں مزدور كان ميں پھنس گئے اور حكام كے مطابق اب تك 21 افراد كے جاں بحق ہونے كي اطلاع ہے.

9410٭274٭٭