27 اپریل، 2017، 6:51 PM
News ID: 3453177
T T
0 Persons
ايراني وزير داخلہ كا سرحدي اہلكاروں كي شہادت پر اظہار افسوس

تہران - ارنا - ايران كے وزير داخلہ عبدالرضا رحماني فضلي نے دہشتگردوں كے ہاتھوں ايراني بارڈر گارڈز كي شہادت پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا ہے كہ سيستان و بلوچستان صوبے ميں دہشت گردي كے اقدامات كا ہر صورت ميں خاتمہ كيا جائے گا.

انہوں نے ايران اور پاكستان كے مشتركہ علاقوں ميں دہشت گردوں كي بزدلانہ كاروائيوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ مجھے اپنے بہادر سرحدوي گارڈز كي شہادت پر گہرا دكھ اور صدمہ ہوا ہے.

ايراني وزير داخلہ نے كہا كہ آج ايراني عوام اپنے ملك كي سرحدوں كي حفاظت پر مامور بہادر سرحدي گارڈز كي شہادت پر سوگوار ہيں.

انہوں نے پاكستاني حكومت پر زور ديا كہ وہ اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ طے ہونے والے سيكورٹي معاہدوں پر پابند رہے اور دہشت گردوں كے خلاف اقدام كريں.

تفصيلات كے مطابق، ايران كے جنوب مشرقي صوبے سيستان و بلوچستان ميں واقع پاك،ايران مشتركہ سرحد كے قريب دہشتگرد عناصر كے حملوں ميں 11 ايراني سرحدي محافظ شہيد ہوئے.

*1*271**