15 نومبر، 2016، 7:04 PM
News ID: 3337657
T T
0 Persons
ایران کی نائیجیریا میں عزاداران حسینی کے قتل عام کی شدید مذمت

تہران - ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہے .

ترجمان دفتر خارجہ بہرام قاسمي نے كہا كہ نائيجيريا ميں امام حسين (ع) كے جلوس ميں شريك شيعہ مسلمانوں كا قتل و عام اور ان پر بے رحمانہ ظلم ناقابل قبول ہے.



انہوں نے نائيجيريا كي حكومت سے درخواست كي كہ وہ معاشرے ميں تشدد اور فرقہ وارريت پھيلانے والے عناصر كے خلاف سخت كاروائي كرے تا كہ مستقبل ميں ايسے سانحات رونما نب ہو.



نائيجيريا كے شمالي مشرقي شہر كاتو ميں سيكورٹي فورسز اور فوج نے ملكر امام حسين (ع) كے جلوس ميں 48 عزاداروں كو شہيد كرديا اورايك دوسرے شہر فونتوآ ميں 18 عزاداروں كو شھيد كيا گيا اور سينكروں كي تعداد ميں عزاداروں كو شديد زخمي كيا گيا.



كادونا كے شہر ميں بھي سيكورٹي فورسز نے نائيجيريا كے اسلامي تحريك كے 15 اركان كو گرفتار كياہے.



تجزيہ نگاروں كے مطابق نائيجيريا كي حكومت سعودي عرب كے اشارے پر شيعہ مسلمانوں كے بڑہتے ہوئے عوامي مقبوليت سے خائف ہوكر شيعيوں كا قتل و عام كررہي ہے.



271**