26 اکتوبر، 2016، 9:23 AM
News ID: 3334270
T T
0 Persons
عالمی خلائی،ہوا بازی صنعت نمائش کا تہران میں آغاز ہو گیا

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خلائی اور ہوا بازی صنعت کی 7ویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہو گیا.

اس بين الاقوامي نمائش ميں 120 سے زائد ملكي اور غير ملكي كمپنياں شركت كر رہي ہيں جنہوں نے ہوا بازي اور خلائي شعبوں سے متعلق اپني مصنوعات اور تجربات كو نمائش كيلئے ركھا ہوا ہے.



اس نمائش كے موقع پر ہوا بازي اور خلائي شعبے ميں استعمال ہونے والي 10 جديد مصنوعات كو متعارف كروايا جائے گا.



جرمني، انگلينڈ اور مراكش كے نمائندے خلائي اور ہوا بازي انڈسٹريز شعبے كي 7ويں بين الاقوامي نمائش كے موقع پر اسلامي جمہوريہ ايران ميں كام كرنے والي ملكي اور غيرملكي كمپنيوں كيساتھ تعاون معاہدوں پر دستخط كريں گے.



اسلامي جمہوريہ ايران كي كمپنيوں كے تياركردہ ہيلي كاپٹر، پيرا گلائڈرز اور ڈرون طياروں كو بھي نمائش ميں پيش كيا جائے گا.



271**