21 جولائی، 2016، 1:52 PM
News ID: 3159140
T T
0 Persons
بحرینی حکمران انسانی حقوق کا احترام کریں: علی لاریجانی

تہران - ارنا - مجلس کے اسپیکر نے کہا ہے کہ بحرینی حکمران کے اپنے ہی ملک میں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف غلط رویے سے عالم اسلام کو نقصان پہنچتا ہے.

يہ بات اسلامي جمہوريہ ايران كي مجلس شوراي اسلامي (پارليمنٹ) كے اسپيكر 'علي لاريجاني' نے گزشتہ روز پارلماني كميٹي برائے عدالتي اور قانوني امور كے اراكين كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر انہوں نے بحريني حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ انساني حقوق كے قوانين كا احترام كرے.



انہوں نے كہا كہ آل خليفہ حكومت كي بحريني شہريوں كے ساتھ دشمني پر مبني رويے سے مسلمانوں اور عالم اسلام كے دلوں كو صدمہ پہنچتا ہے.



انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ بحريني حكومت اپنے عوام كے ساتھ اپنے رويے ميں تبديلي لائے.



علي لاريجاني نے كہا كہ بحريني جيد علمائے دين اور سماجي شخصيات كے خلاف حكومتي دشمني پر عالمي اداروں اور انساني حقوق كے دعوے داروں كي خاموشي افسوس ناك ہے.



انہوں نے مزيد كہا كہ بحريني حكومت اس ملك كے مشہور اور سنئير عالم دين آيت اللہ 'شيخ عيسي قاسم' كي قدر كرے جنہوں نے مشكل حالات ميں بھي بحرين كي صورتحال كنٹرول كرانے ميں اہم كردار ادا كيا ہے.





۲۷۴**