13 جون، 2016، 11:04 AM
News ID: 3103797
T T
0 Persons
تہران میں بین الاقوامی قرآن نمائش کا آغاز ہو گیا

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ثقافت اور اسلامی گائیڈنس کے وزیر علی جنتی کی موجودگی میں 24ویں بین الاقوامی قرآن نمائش کا آغاز کر دیا گیا.

سالانہ بين الاقوامي قرآني نمائش ثقافت اور اسلامي گائيڈنس كي وزارت كي طرف سے منعقد كي جاتي ہے.



قرآن كريم كے تصورات ميں ترقي اور فروغ كي حوصلہ افزائي كے مقصد كے ساتھ رمضان كريم كے مبارك مہينہ ميں يہ نمائش منظم كي جاتي ہے.



اس سال كي نمائش ميں بچوں اور نوجوانوں اور خواتين كيلئے قرآني اور تعليمي سرگرميوں كو مختلف حصوں ميں منعقد كيا جائے گا.



24 ويں بين الاقوامي قران نمائش كے موقع پر مختلف وركشاپوں اور اجلاسوں ميں عراق، تاجكستان، پاكستان، بحرين، شام، لبنان، روس، جمہوريہ آذربائيجان، جرمني اور تركي كے ماہرين شركت كريں گے.



اسلامي جمہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران ميں منعقدہ 24ويں بين الاقوامي قرآن نمائش 28 جون تك جاري رہے گي.



271**