1 جنوری، 2016، 9:45 AM
News ID: 3021423
T T
0 Persons
ایران میں غیرملکی سیاحوں کی آمد میں تین گونہ اضافہ

یزد - ارنا - نائب ایرانی صدر اور ثقافتی ورثے اور سیاحتی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران غیرملکی سیاحوں کی ایران آمد میں تین گونہ اضافہ ہوا ہے جو عالمی اعداد و ارقام کے مقابلے میں قابل قدر پیشرفت ہے.

يہ بات 'مسعود سلطاني فر' نے گزشتہ جمعرات كے روز صوبہ 'يزد' كي صوبالي كونسل كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ سياحيوں كي آمد و رفت كے حوالے سے عالمي ريكارڈ ميں 4.6 فيصد ديكھا گيا ہے مگر گزشتہ دو سالوں كے دوران ايران ميں سياحتي آمد و رفت ميں 12 فيصد اضافہ ہوا ہے.



انہوں نے مزيد كہا كہ ايران مخالف پابنديوں كے خاتمے كے بعد ملك ميں اربوں تومان كے 900 متعدد سياحتي منصوبوں كو چلائے جائيں گے جس ميں نجي شعبوں كي زيادہ سرمايہ كاري ہوگي.



سلطاني فر نے گزشتہ دو مہينوں ميں چار يورپي ممالك كے وزرائے سياحت كے ساتھ اپني ملاقاتوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ان چار ممالك كے وزرا نے ايراني سياحتي شعبے ميں سرمايہ كاري كرنے پر اپني دلچسپي كا اظہار كيا ہے.



۲۷۴**