ان خيالات كا اظہار ايراني سفير 'غلامعلي خوشرو' نے گزشتہ منگل كے روز اقوام متحدہ كي ايك نشست كے موقع پر غيروابستہ تحريك (NAM) كي نمائندگي ميں خطاب كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر انہوں نے كہا يوم يكجہتي فلسطين ايك مناسب موقع ہے جس كے ذريعے ہم مظلوم فلسطيني عوام پر گزشتہ دہائيوں سے مظالم اور ان كے خلاف غاصب صيہوني قبضے كو مزيد اُجاگر كرسكتے ہيں.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ غيروابستہ تحريك كے تمام اراكين، فلسطين كے حق خود اراديت اور آزادي كي حمايت جاري ركھيں گے.
ايراني مستقل مندوب نے كہا كہ مظلوم فلسطيني عوام كو ناجائز صيہوني قابض حكام كے ہاتھوں مسلسل غيرانساني اور ناروا سلوك كا سامنا ہے.
انہوں غيروابستہ تحريك كي جانب سے عالمي برداري سے مطالبہ كيا كہ فلسطينوں پر مظالم روكنے كے لئے غاصب صيہوني رياست كے عالمي برداري كي اجتماعي كاروائي ناگزير ہے.
274
صیہونی مظالم روکنے کے لئے عالمی برداری کا اجتماعی رد عمل ناگزیر ہے: ایران
25 نومبر، 2015، 11:53 AM
News ID:
2987153
نیو یارک - ارنا - اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقبل مندوب نے یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر کہا ہے کہ اس دن میں ہمیں مظلوم فلسطینی عوام کی مشکلات کو مزید اُجاگر کرنا چاہئے تاہم ناجائز صیہونی فورسز کے مظالم کو روکنے کے لئے عالمی برداری کی اجتماعی کاروائی ناگزیر ہے.