تہران، ارنا - تھرمل پاور کمپنی کے نائب سربراہ نے 'بوتیا' سٹیل پاور پلانٹ کے گیس یونٹ کو ملکی پاور گرڈ سے منسلک کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تھرمل پاور پلانٹس کی صلاحیت 73000 میگاواٹ کی حد تک پہنچ گئی ہے۔
تہران، 5 تھرمل پاور پلانٹس جن کی صلاحیت 1026 میگاواٹ ہے، کی افتتاحی تقریب آج بروز جمعرات ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں صوبے زنجان کے 'آریان 2 'تھرمل پاور پلانٹ میں منعقد کی گئی۔