اسلامی جمہوریہ ایران کی نیشنل آرمی ڈے پریڈ جمعہ کی صبح صدر ایران مسعود پزشکیان اور مسلح افواج کے کمانڈروں کے ایک گروپ کی موجودگی میں تہران میں امام خمینی (رہ) کے مزار کے پاس منعقد ہو رہی ہے۔
تہران - ارنا - صدر ایران نے کہا ہے کہ فوج ملک و قوم کا مضبوط حصار، معاشرے کے لیے عزت کا سرچشمہ، ولایت کی زینت اور قوم و ریاست کی دوست اور مددگار ہے۔