نقش جہاں اسکوائر ایران کے شہر اصفہان کا انتہائي خوبصورت اور تاریخی مقام شمار ہوتا ہے۔
ہر سال موسم گرما کے دوران شہر کے بچوں کی بڑی تعداد نقش جہاں اسکوائر کا رخ کرتی ہے اور یہاں بنے پانی کے بڑے بڑے تالابوں میں کھیلتے اور ڈبکیاں لگاتے ہیں تاکہ گرمی کی شدت سے نجات پاسکیں۔
گزشتہ ہفتے کے گرم ترین اوقات میں اصفہان شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔
اصفہان، علامتی پولو میچ ہر سال نوروز کے موقع پر اصفہان کے تاریخی 'نقش جہان' اسکوائر میں منعقد ہوتا ہے جو دنیا میں اس کھیل کا سب سے قدیم اور بڑا میدان ہے۔