ایران میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے اور نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تقریب اتوار کی صبح صدر "مسعود پزشکیان" کی موجودگی میں ڈاکٹر حسن عسکری شیرازی اسکول میں منعقد ہوئی۔ تہران میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں صدر ایران نے، شہید بابائی کی بیٹی کے ہمراہ تعلیمی سال کے آغاز کی گھنٹی بجائی۔
ہفتہ وحدت اور نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر فیلمی پروگرام جمعرات کی شام (19 ستمتر 2024) تہران مصلی امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس پروگرام کا عنوان تھا " حب نبی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم میں، فلسطین کا حامی ہوں"