تہران، ارنا - ایرانی عدلیہ برائے بین الاقوامی امور کے نائب صدر کے دفتر نے ایران میں انسداد دہشت گردی کے دن کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے منافقین دہشت گرد گروپ کی حمایت اور بعض یورپی حکومتوں کی طرف سے اسے پناہ دینا دہشت گردی کے خلاف بعض ممالک کے حمایتی ردعمل کی ایک مثال ہے۔