لوچو علاقائی ریسلنگ ہے جو ماضی سے ایران کے شمالی علاقوں میں مقبول ہے۔ اس ریسلنگ میں ہر کھلاڑی حریف کے جسم کے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس کو زمین پر لگانے کی کوشش کرتا ہے۔
لفظ لوچو میں "لو" کا مطلب ہے کنارہ اور "چو" کا مطلب ہے لکڑی۔ میدان میں 3 میٹر اونچی لکڑی گاڑھ دی جاتی ہے اور جو پہلوان چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیتا ہے وہ لکڑی اس کو مل جاتی ہے۔ چیمپین اپنے مداحوں کے ساتھ ڈھول کی تھاپ کیساتھ گاؤں واپس جاتے ہیں۔ بڑے اور سرکاری مقابلوں میں انعامات اور تحائف بھیڑیں اور گائے ہیں۔ یہ مقابلے ہر سال اگست کے مہینے میں بابل شہر اور اس کے آس پاس کے دیہاتوں میں منعقد ہوتے ہیں۔