فلیمنگو
-
سیاحتمیانکاله، فلیمنگو کی سرزمین
ایران کے صوبہ مازندران کا میانکاله انٹرنیشنل ویٹ لینڈ موسم سرما میں شمال سے طویل فاصلہ طے کر کے آنے والے 600 پرندوں کا میزبان ہوتا ہے۔ ان پرندوں میں تقریباً 70,000 سے 80,000 فلیمنگو ہوتے ہیں جو موسم بہار کے آغاز تک یہاں رہتے ہیں اور اس ویٹ لینڈ کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں۔
-
تصویرارومیہ جھیل کے تالابوں میں خوبصورت فلیمنگو پرندوں کا بسیرا
ایران کے شمال میں واقع ارومیہ جھیل کے نیشنل پارک کے "درگہ سنگی" ، "سولدوز " اور " کانی برازان " جیسے متعدد تالابوں میں 30 ہزار سے زائد فلیمنگو پرندوں نے بسیرا کیا ہے۔
-
تصویرفلیمنگو کی آمد کے بعد ارومیہ جھیل کے خوبصورت مناظر
30ہزار سے زیادہ فلیمنگواورمیہ جھیل نیشنل پارک کے تالابی علاقوں درگہ سنگی، سولدووز اور کانی برازان میں ڈیرے ڈال رہے ہیں۔ گزشتہ سال موسم خزاں میں بارشوں اور دریا کے پانی میں کمی کی وجہ سے ان آبی علاقوں کاایک بڑا حصہ خشک ہو گیا تھا، جو حالیہ مہینوں میں پانی کی تقسیم کے نئے نظام پر عملدرآمد کے بعد دوبارہ پانی سے بھر گیا ہے اور اس کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔
-
تصویرایرانی صوبے مازندارن کے تالاب میانکالہ میں مہاجر پرندوں 'فلیمنگو' کی آمد کے مناظر
مازندران ،مہاجر پرندے 'فلیمنگو' ہر سال سردیوں کے موسم کی آمد سے ہزاروں کلومیٹر کی پرواز کے بعد شمالی صوبے مازندران کے بین الاقوامی تالاب میانکالہ میں پہنچتے ہیں۔