تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنے ملک اور بحیرہ کیسپین کی ریاست قازقستان کے درمیان تجارتی تعلقات میں نمایاں اضافہ کو سراہا ہے لیکن کہا ہے کہ ان تعلقات کی موجودہ سطح ناکافی ہے اور دونوں فریقین کو ان کو مزید وسعت دینے کے لیے کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔