تہران - ارنا – ایرانی عدلیہ کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ ایران میں موساد کی متعدد کارروائیوں کے ذمہ دار سینئر جاسوس اور فیلڈ سپورٹر، جو صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کرنے کے علاوہ، تہران میں شہید صیاد خدائی کے قتل کا آپریشنل اور تکنیکی معاون تھا، کو آج صبح بروز بدھ 30 اپریل، قانونی کارروائی کے بعد پھانسی دے دی گئی۔