صوبہ خراسان شمالی

  • ایران میں پستے توڑنے کا آغاز

    تصویرایران میں پستے توڑنے کا آغاز

    ایران کے صوبہ خراسان شمالی کے 5 ہزار 900 ہیکٹر اراضی پر مشتمل باغات میں پستے توڑنے کا آغاز ہوگیا ہے۔ باغات میں درختوں سے توڑے نے کے بعد پستے کو جمع کرکے کارخانوں میں بھیجا جاتا ہے۔ صوبہ خراسان شمالی کے جاجرم اور اسفراین اضلاع میں پستے کی پیدا وار زیادہ ہوتی ہے اور ان دونوں اضلاع کو پستے کی پیداوار کا مرکز شمارکیا جاتا ہے۔

  • ایران کے علاقے جرگلان میں روایتی جشن عید قربان

    تصویرایران کے علاقے جرگلان میں روایتی جشن عید قربان

    ایران کے صوبہ خراسان شمالی کے ترکمن آبادی کے سرحدی علاقے جرگلان میں جشن عید قربان آج کے مشینی دور میں بھی روایتی انداز میں منایا جاتا ہے۔ عیدقربان کی صبح لوگ اپنے بچوں کے ساتھ نئے لباس زیب تن کئے نماز عید کے لئے عیدگاہ پہنچتے ہیں۔ اس کے بعد قربانی کرتے ہیں اور قربانی کے گوشت سے مہمانوں کے لئے مخصوص کھانا تیار کرتے ہیں