زاہدان، ارنا – ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں وزارت انٹیلی جنس کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ "شہید مولوی عبد الواحد ریگی" کے قتل میں ملوث عناصر میں سے ایک کا تعلق عرب ملک سے تھا۔
تہران، ارنا - ایران کی انٹیلی جنس وزارت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ملک کی سیکورٹی فورسز نے سیستان اور بلوچستان کے ایک سنی عالم دین اور نماز جمعہ کے امام شہید مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل کے تین اصلی مجرموں کو گرفتار کر لیا ہے۔