شہدا کے جسد خاکی
-
تصویرایرانی شہر تبریز میں چھ گمنام شہدا سے الوداعی تقریب
ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان کے شہر تبریز میں آج بروز منگل کو حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم شہادت کے موقع پر مقدس دفاع کے چھ گمنام شہدا کو سپرد خاک کیا گیا۔ فوٹو: علی حامد حق دوست
-
تصویرایرانی صوبے اصفہان میں چھ گمنام شہدا کے جسد خاکی کو سپرد خاک کیا گیا
ایران میں آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران چھ گمنان شہدا کے جسد خاکی کو آج بروز منگل مطابق حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم شہادت کے موقع پر اصفہان میں سپرد خاک کیا گیا۔ فوٹو: رسول شجاعی
-
تصویرایران میں مقدس دفاع کے 200 گمنام شہدا کی تقریب جنازے کا انعقاد
ایران میں مقدس دفاع کے 200 گمنام شہداء کے مقدس جسد خاکی کے ساتھ الوداعی تقریب پیر کی شام کو حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شب شہادت کے ساتھ ہی دفاع مقدس میوزیم کے باغ میں منعقد ہوئی۔ ان شہداء کے جسد خاکی کو منگل کی صبح صوبہ تہران میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ فوٹو: محمد رضا علیمددی
-
تصویرایران میں مسلط کردہ جنگ کے 35 شہدا کے جسد خاکی کی ملک میں واپسی
ایران کیخلاف آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے 35 شہدا کے جسد خاکی کو جمعرات کے روز اور حضرت امام جواد علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر بین الاقوامی سرحد شلمچہ سے ملک میں واپس کردی گئی جس کا صوبے فارس کے خانہ بدوشوں اور جنوبی شہروں آبادان اور خرمشہر کے عوام نے ایرانی قوم کے نمائندوں کے طور پر استقبال کیا/ فوٹو بشکریہ علی معرف