تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یمنی سپریم کونسل کے امن کی حکمت عملی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعا کی جانب سے نیک نیتی کے ساتھ پیش کیے جانے والے اس منصوبے میں جنگ کے خاتمے، عوام کے جابرانہ محاصرے کو ختم کرنے اور یمن میں سیاسی بحران کو حل کرنے کے پختہ عزم سے متعلق ایک مضبوط پیغام ہے۔