تہران (ارنا) غزہ میں مزاحمت اور حماس کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے، حماس کے ایک سینیئر رکن نے ایسی دھمکیوں کو غیر موثر قرار دیا اور کہا کہ ایک بھی اسرائیلی قیدی معاہدے کے بغیر رہا نہیں کیا جائے گا۔
تہران - ارنا - تحریک حماس کے رہنما سامی ابو زھری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ہفتے کی سہ پہر تک تمام صہیونی قیدیوں کو رہا کرنے کی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں۔