ماسکو - ارنا - سفارتی مشاورت اور سپریم لیڈر کی طرف سے روسی صدر کو تحریری پیغام پہنچانے کی غرض سے ماسکو کا دورہ کرنے والے ایرانی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ یہ فطری بات ہے کہ اس پیغام میں علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کا ذکر کیا گيا ہے۔