تہران (ارنا) لبنان میں ایران کے سفیر نے شام کی صورتحال کا حوالہ دیتے کہا ہے اگر دہشت گرد یہ سمجھتے ہیں کہ وہ حلب میں سن 2011 کے واقعات کو دہرا سکتے ہیں تو وہ غلط ہیں کیونکہ اب شام کی حکومت مضبوط ہو چکی ہے، روسی حکومت شام کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور مزاحمتی محاذ اور ایران بھی شامی حکومت اور عوام کی حمایت کررہے ہیں۔