سرخ رود تالاب ایران کے مازندران صوبے کے محمود آباد ضلعے میں واقع ہے جہاں ہر سال موسم سرما میں مہاجر ہنس بسیرا کرتے ہيں۔ رواں سال میں بھی یہ تالاب 2 ہزار ہنسوں کا میزبان ہے۔
ساری،مہاجر پرندے 'راج ہنس' ہر سال سردیوں کے موسم کی آمد سے ہزاروں کلومیٹر کی پرواز کے بعد شمالی صوبے مازندران میں علاقے فریدونکنار میں واقع 'سرخرود' تالاب پہنچتے ہیں۔ یہ تالاب ان خوبصورت پرندوں کی سب سے اہم منزل ہے۔