تہران، ارنا- ایران کے ادارہ شماریات کی جانب سے موسم بہار میں بے روزگاری کی شرح کے بارے میں شائع کردہ رپورٹ کے مطابق ایران میں 15 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی بنیاد پر گزشتہ سال کے مقابلے میں بے روزگاری کی شرح میں 9.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔