کیش (ارنا) ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے سیمرغ سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی اسپیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ڈیزائن کیا گیا سامان آربیٹل ٹرانسفر بلاک، سیٹلائٹ کو 300 کلومیٹر سے 7000 کلومیٹر تک کی اونچائی پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تہران (ارنا) ایران کی اسپیس آرگنائزیشن کے چیف نے بتایا کہ "سامان 1" آربیٹل ٹرانسفر بلوک اور " فخر" سیٹیلائٹ کو "سیمرغ" کیریئر کی مدد سے مدار میں بھیجا گیا ہے، اور یہ آپریشن سیٹیلائٹ کو ہائی آلٹی ٹیوڈ میں بھیجنے کے حوالے سے پہلا قدم ہے۔