تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے اس سال کے حج کو "حج برأت" کے نام سے موسوم کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس سال تمام حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ برأت کی قرآنی منطق کو تمام عالم اسلام تک پہنچائیں۔
ایران کے امور حج کے عہدیداروں اور منتظمین نے پیر کی صبح (6 مئی 2024) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔