تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکیوں کو متضاد بیانات جاری کرنے کے بجائے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی غلطی کو تسلیم کرنا چاہیے اور اس غلطی کو درست کرنے کے راستے پر چلنا چاہیے اور تین یورپی ممالک اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کی کوشش کریں، تجزیے اور حساب کتاب میں غلطیوں سے گریز کریں۔