"بہشت باران" یا بارانک آبشار گرگان شہر کے جنوب مغرب میں شصت کلا نامی جنگلات کے قلب میں واقع ہے۔ یہ آبشار قدرتی اور مرطوب جنگلات کے درمیان واقع ہے اور اس تک پہنچنے میں تقریباً ڈھائی گھنٹے کی پیدل مسافت طے کرنا پڑتی ہے۔ اس علاقے میں کائی سے ڈھکی چٹانوں سے پانی کے چھوٹے اور بڑے قطرے بارش کی طرح مسلسل گرتے رہتے ہیں اس وجہ سے اس آبشار کو بہشت باراں بھی کہا جاتا ہے۔ آبشار باران کوہ یا بہشت باراں صوبہ گلستان کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے، جو اپنی طویل اور دشوار گزار مسافت کی وجہ سے اب قدرتی حالت میں باقی ہے۔

29 اگست، 2024، 9:13 PM

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .