حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ الصلوات والسلام کے ششم کی مناسبت سے کاشان کے مضافات میں واقع شہر برزک کے حسینیہ موسی بن جعفر علیہ السلام میں دسترخوان برکت کی مخصوص مجلس پیر کو منعقد ہوئی۔ یہ روایتی دسترخوان ہر سال امام حسین علیہ الصلوات والسلام کی ششم کی مناسبت سے بچھایا جاتا ہے۔ اس میں خواتین تانبے یا پیتل کی بڑی سینی میں خشک میووں کی سات پلیٹیں یا بڑے پیالے سجاکر اپنے سروں پر رکھ کر اپنے محلے کی مسجد میں لاتی ہیں اور وہاں حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ الصلوات والسلام کے ششم کا یہ دسترخوان برکت سجایا جاتا ہے۔ لوگ جمع ہوتے ہیں۔ پہلے اس دسترخوان پر سورہ فاتحہ پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد مرثیہ خوانی اور مجلس ہوتی ہے اور پھر دسترخوان پر سجایا جانے والا تبرک حاضرین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ برزک کے لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اس دسترخوان کی برکت سے ان کے باغات میں پیدوار اچھی ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ