کالی دم والے ایرانی گوائٹر ہرن کا تعلق سینٹرل اور جنوب مغربی ایشیا سے ہے۔ یہ مویشیوں کے خاندان کی ایک قسم ہے جسکا جسم ہلکے بھورے رنگ کا ہوتا ہے اور اس کے جسم کا نچلہ حصہ سفید اور دم کالی ہوتی ہے۔ یہ ہرن بلوچستان کے صحرائے گوبی، ترکیہ، آذربائیجان، ایران، عراق اور افغانستان میں پائے جاتے ہیں۔ ایرانی ہرنوں کے 2 سب سے بڑے مسکن موتہ وائلڈ لائف سینکچری (صوبہ اصفہان) اور شیراز کا بیمو نیشنل پارک ہیں۔ نر ہرن کی گردن کے نیچے گوائٹر ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اسے گوائٹر ہرن بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ہرن چھلانگ لگائے بغیر دوڑ سکتا ہے۔ تاریخی لحاظ سے اس جانور کا سب سے اہم قدرتی دشمن چیتا ہے، جو اب صرف ایران کے کچھ حصوں میں رہ گیا ہے۔ مگر اب شکاریوں کی طرف سے شکار، جنگلات کی تباہی اور خوراک کی کمی سے اس خوبصورت جانور کی نسل کو خطرہ ہے۔
آپ کا تبصرہ