ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ افراد شام کے ساحلی علاقوں میں جھڑپوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق مغربی شام کے علاقوں، لاذقیہ اور طرطوس میں الجولانی سے وابستہ مسلح افراد سے عوام کی جھڑپوں اور بعض علاقوں کے الجولانی کے افراد کے کنٹرول سے نکل جانے کے بعد ، شہر طوطوس میں کرفیو لگادیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی رات لاذقیہ اور طرطوس کے عوام الجولانی کی عبوری حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور انھوں نے مظاہرے کئے تھے۔
آپ کا تبصرہ