فلسطینی استقامت نے سامراجی نظام کے مکروہ چہرے سے نقاب ہٹا دیا: فوج کے سربراہ

تہران/ ارنا- فوج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اتوار کے روز اپنے ایک خطاب میں کہا کہ فلسطینی استقامت اور مجاہدوں نے صیہونیوں اور سامراجی نظام کے حقیقی گھناؤنے چہرے پر سے پردہ ہٹا دیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی استقامتی گروہوں نے اپنی حیران کن مزاحمت کے ذریعے دنیا کے سامنے ایک نیا منظرنامہ پیش کیا اور دنیا اور تاریخ کے سامنے عالمی مجرموں، جھوٹوں اور مکاروں کے حقیقی مکروہ چہرے سے نقاب ہٹا کر انہیں رسوا کردیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی مظلومیت کی آواز کو اگر عام طریقوں سے پہنچانے کی کوشش کی جاتی تو بھاری اخراجات کے ساتھ اور طویل مدت میں بھی یہ ممکن نہ ہوتا لیکن استقامتی محاذ کی جاں فشانی کے نتیجے میں آج فلسطین اور فلسطینی اقدار کی آواز نہ صرف دنیا بھر کے انصاف پسندوں تک پہنچ گئی ہے بلکہ یہ پیغام ان کے دلوں میں اتار دیا گیا ہے۔

جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ استقامت کی رگوں میں شہیدوں کا خون دوڑ رہا ہے اور پہلے سے کہیں زیادہ تیز رفتاری سے آگے بڑھے گا اور بالاخر سامراجی نظام اور صیہونی حکومت کو کچل کر رکھ دے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .