ارنا نے بارڈر سیکورٹی فورس کے شعبہ رابطہ عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جنرل احمد علی گودرزی نے اس بارے ميں بتایا ہے کہ مریوان سرحد کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت اورایران ميں دراندازی کے ان کے منصوبے کی اطلاع ملنے کے بعد، صوبہ کردستان کی بارڈر سیکورٹی فورس حرکت میں آگئی ۔
انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد، دراندازی کے بعد مختلف شہروں میں دہشت گردی اور بد امنی پھیلانا چاہتے تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کردستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر نے بتایا کہ گزشتہ رات کوملہ گروہ کے دہشت گردوں نے ایران میں دراندازی کی کوشش کی تو انہیں ہمارے جوانوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انھوں نے بتایا کہ بارڈ سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں کوملہ دہشت گرد گروہ کا کمانڈر ریبوار کریمیان ہلاک ہوگیا اور اس کے ساتھی دہشت گرد اپنی جان بچانے کے لئے اپنا سازوسامان چھوڑکر بھاگ لئے۔
ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے اس کمانڈر نے بتایا ہے کہ اس کارروائی میں کافی مقدار میں اسلحے، گولہ بارود ، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی وسائل ہاتھ لگے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھ اس جھڑپ میں بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک جوان زخمی ہوا جس کو مریوان کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
آپ کا تبصرہ