ایران کے صوبہ البرز میں دندان سازی کی ٹریننگ کے لئے نیا مناسب خمیر ایجاد کیا گیا جو دنیا میں اپنی نوعیت میں منفرد ہے

 کرج – ارنا- البرز میڈیکل یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی میں دانتوں کی فیلنگ اور دندان سازی کی ٹریننگ میں استعمال ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا خمیر ایجاد کیا گیاہے۔

ارنا کے مطابق البرز میڈیکل یونیورسٹی نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ یہ خمیر دانتوں کی فیلںگ ، زیبائی اور دندان سازی کی ماہر ڈاکٹر زہرا ملک حسینی نے ایجاد کیا ہے۔

 یہ نئی پروڈکٹ میڈیکل کے طلبا کی ٹریننگ میں قابل استفادہ ہے۔

اس سے پہلے میڈیکل کے طلبا فلنگ اور دندان سازی کے لئے پلاسٹر آف پیرس کا استعمال کیا کرتے تھے جو بہت سخت ہوتا ہے اور اصلی دانتوں سے مشابہت بھی نہیں رکھتا ۔

یہ نئ پروڈکٹ بہت نرم اور لچک دار ہے اور میڈیکل  کے طلبا اس کو بہت آسانی کے ساتھ دانتوں کی شکل دے سکتے ہیں اور اس سے انہیں دندان سازی کی ٹریننگ میں کافی مدد ملے گی۔

 اس کے علاوہ یہ خمیر کافی سستا بھی ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .